اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,351FansLike
9,986FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آصف زرداری نے لاہور کے علاقے گلبرگ میں 14 کنال کی 2 کوٹھیاں خرید لیں

سابق صدر آصف زرادری نے پنجاب کی سیاست کا محاز سنبھالنے کے لیے لاہور کے علاقے گلبرگ میں 14 کنال کی 2 کوٹھیاں خرید لی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق کوٹھیاں خریدنے کا مقصد لاہور اور پنجاب کی سیاست میں دوبارہ انٹری ہے۔

جیو نیوز کی خبر کےمطابق سابق صدر کوٹھیوں کو گرا کر یہاں اپنے ذاتی گھر کی تعمیر کا ارادہ رکھتے ہیں ۔جو کہ شاہ محمود قریشی کے گھر سے بلکل سامنے واقع ہے۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کارکنوں کو بحریہ ٹاؤن میں موجود بلاول ہاؤس تک جانے میں دشواری تھی جس کے باعث پارٹی کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا۔ گلبرگ میں بنگلے کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد بلاول ہاؤس کو فارم ہاؤس میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس کے قبل سابق صدر نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں اس بات کا اظہار کیا تھا کہ وہ گلبرگ میں شفٹ ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ آئندہ الیکشن میں آصف زرداری خود پنجاب میں بیٹھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں وہ گلبرگ میں بیٹھیں گے۔