اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,045FansLike
9,985FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

لاہور ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ ،25 نااہل ارکان کو نکال کر وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے دوبارہ ووٹ گنتی کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف تحریک انصاف کی درخواستیں منظور کر لیں ۔عدالت نے25 نااہل ارکان کو نکال کر وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے دوبارہ ووٹ گنتی کا حکم دے دیا۔کوئی بھی نہ جیتے تو پھر سے انتخاب کرایا جائے ۔

لاہور ہائی کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے گزشتہ روز حمزہ شہباز کو بطور وزیر اعلیٰ عہدے سے ہٹانے سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست پر فیصلہ محفوط کیا تھا۔

جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں لارجر بینچ نےتحریک انصاف کے علاوہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی درخواستوں پر بھی سماعت کی ۔

تحریک انصاف کی 5 اور پرویز الٰہی کی ایک درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے بینچ نے اپلیوں کو منظور کرلیا۔4 ججز نے اپیلوں کے حق میں فیصلہ دیا جبکہ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نےکچھ نکات سے اختلاف کیا۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کاکہنا ہے کہ فیصلے کے متعلق تا حال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ تفصیلی فیصلہ سامنے آنے کے بعد ہی کچھ کہا جاسکتا ہے۔