اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,351FansLike
9,986FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

حکومت ختم کرتے کرتے اپنی گنتی پوری کرنے کے لالے پڑ گئے،مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کوایک بار پھر بحرانوں میں دھکیلنے والوں کو لینے کے دینے پڑ گئے۔

ٹوئٹر پیغام میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے متعلق مریم نواز نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے مینڈیٹ کو ایک بار پھر دھاندلی سے ہتھیانے کی کوشش کرنے والے اب انتخاب روکنے پر بضد ہیں کیونکہ انکے اپنے بہت سارے ارکان اڑان بھرنے کو تیار بیٹھے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ 2018میں پنجاب کے عوام سے انکا مینڈیٹ چھیننے سے لے کر فرح گوگی، بزدار، پیرنی صاحبہ اورمنی گالہ گینگ کے ذریعے پنجاب کے پیسہ اور وسائل پر ڈاکے ڈالے گئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی عوام کا حق انہیں نہ دینا ، صوبے کی عوام کے لئیے مشکلات پیدا کرنااور اس کے علاوہ بھی پنجاب کے خلاف فتنہ خان کے جرائم کی فہرست طویل ہے۔