اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,261FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

شہباز شریف اخباری اشتہارات میں ترقی دکھاتے تھے،شاید یہی دیکھ کر انہیں قابل سمجھ لیا گیا ہو؟ عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے علم تھا کہ میرے خلاف سازش ہو رہی ہے۔لیکن ایک بات پر یقین نہیں آتا تھا کہ شہباز شریف کو کوئی کیسےوزیر اعظم بنا سکتا ہے۔

اسلام آبا د میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو سزا ہونے والی تھی ،اسے کیسے ملک پر مسلط کیا جا سکتا تھا۔شہباز شریف اخباری اشتہارات میں ترقی دکھاتے تھے شاید اخباری اشتہارات دیکھ کر ہی انہیں قابل سمجھ لیا گیا ہو۔

عمران خان نے کہا کہ حمزہ شہباز کے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر سپریم کورٹ جا رہے ہیں ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے 5 مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جا رہا۔

عمران خان نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں بھی مداخلت کی جا رہی ہے۔ ہمارے امید واروں کو نا معلوم نمبروں سے فون کالز آ رہی ہیں ۔ہمارے امید واروں کو ٹکٹ لینے سے روکا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اچھی بات ہے کہ اگرآپ نیوٹرل ہیں تو نیوٹرل ہی رہیں لیکن آپ کے نیوٹرل رہنے سے ملک کا نقصان ہو گا۔نیوٹرلز کو بتا دیا کہ ملک میں عدم استحکام آیا تو یہ اسے سنبھال نہیں پائیں گے۔