اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,215FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کروڑوں روپے رشوت کا الزام ، عثمان بزدار کے سابق پرنسپل سیکرٹری اینٹی کرپشن میں طلب

لاہور(آن لائن ) اینٹی کرپشن حکام کے مطابق عثمان بزدارکے سابق پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید پر رشوت ستانی کا الزام ہے جس حوالے سے پوچھ گچھ کے لیے انہیں 6 جولائی کو طلب کیا گیا ہے۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق طاہر خورشید پر سرکاری منصوبوں میں کروڑوں روپے رشوت وصول کرنے کے الزامات ہیں، ان پر افسران کی ٹرانسفرپوسٹنگ کے لیے بھی پیسے لینے کا الزام ہے۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق طاہر خورشید پر سڑکوں کے ٹینڈرز کی منظوری دینے کے لیے کروڑوں روپے رشوت لینے کا الزام ہے، ان پر اور وسیم طارق پر پراجیکٹ کےاضافی فنڈزکی منظوری کے لیے بھی کروڑوں روپے رشوت لینے کا الزام ہے۔