اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

873,407FansLike
9,997FollowersFollow
567,700FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

بجلی بحران : شارٹ فال ساڑھے 6 ہزار میگا واٹ تک

اسلام آباد: موجودہ حکومت کی جانب سے تاحال ملک میں بجلی بحران پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا، پاورڈویژن کے ذرائع کے مطابق شدید گرمی کے باعث بجلی کی طلب میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس کے باعث بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 398 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے۔پاورڈویژن کے ذرائع کے مطابق ٹرپنگ اور اوورلوڈنگ کے باعث بعض علاقوں میں گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ ہے۔ ملک کےبشتر فیڈرز پر ٹرپنگ ترسیلی نظام میں خرابیوں کا سامنا ہے۔ملک میں بجلی کی طلب ریکارڈ 27 ہزار 144 میگاواٹ تک ہے جبکہ بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 324 میگا واٹ ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12گھنٹے اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16گھنٹے سے تجاوز کرچکا ہے۔