اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,888FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آئی ایم ایف پروگرام کے ملتوی یا موخر ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،مفتاح اسماعیل

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام ٹریک پر ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں مفتاح اسماعیل نےآئی ایم ایف پروگرام کے متعلق افاہوں اور خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ ٹوئٹر پر کچھ ایسی ٹوئٹس اور خبریں چل رہی ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام اینٹی کرپشن قانون کی وجہ سے متاثر ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سچ نہیں ،آئی ایم ایف پروگرام ٹریک پر چل رہا ہے۔