اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,792FansLike
9,985FollowersFollow
563,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مونس الٰہی اور حسین الٰہی کی عمران خان سے ملاقات

مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی اور حسین الٰہی نے گزشتہ رات لاہور میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔

مونس الٰہی نے عمران خان کو پنجاب اسمبلی میں ہونے والے انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال اورپنجاب اسمبلی کی نمبر گیم کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔مونس الٰہی نے عمران خان کو (ق) لیگ اور تحریک انصاف کی مشترکہ حکمت علمی سے بھی آگاہ کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل کو متاثر کرنے والی کسی بھی انتظامی کوشش کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔پارلیمانی اکژیت اور پنجاب کی عوام ان کے ساتھ ہے۔