اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,792FansLike
9,985FollowersFollow
563,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

تحریک انصاف اور (ق) لیگ کے ارکان کی 5بسیں پنجاب اسمبلی پہنچ گئیں

پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا انتخاب ،تحریک انصاف اور (ق) لیگ کے ارکان صوبائی اسمبلی ہوٹل سے پنجاب اسمبلی پہنچ گئے ۔

اپوزیشن ارکان کو 5 بسوں پر پنجاب اسمبلی لایا گیا۔ ارکان اسمبلی کے ہمراہ تحریک انصاف کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی فیاض الحسن چوہان اور (ق) لیگ کے رہنما مونس الٰہی بھی موجود تھے۔

اس موقع پرارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ ان کے پاس حکومت بنانے کے لیے 187 ارکان کی حمایت موجود ہے اور پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ بنانے کے لیے گنتی پوری ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی سربراہی میں صوبائی اسمبلی کا اجلاس 4 بجے شروع ہو گا۔