اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,973FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ترجمان دفتر خارجہ نے ایمن الظواہری کے خلاف ڈورن حملے میں پاکستانی حدود کے استعمال کی تردید کر دی

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ القاعدہ رہنما ایمن الظواہری ہلاکت پاکستانی فضائی حدود کےاستعمال کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

ترجمان کاکہنا تھا کہ 5 اگست کو بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدامات کو 3 سال مکمل ہوجائیں گے۔مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن اور کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے، کشمیری لیڈرشپ کو حق خود ارادیت کے لیے آواز اٹھانے پر قید میں رکھا ہوا ہے۔ بھارت کے غیرقانونی اقدامات کے خلاف کل یوم استحصال منایا جائے گا۔