اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

846,774FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جن پر مشکلات آئیں وہ بہانے سے لندن چلے گئے،شہباز شریف نے پولیس کا بیڑہ غرق کر دیا،پرویز الٰہی

وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کا کہنا ہے جن بھی ان پر مشکلات آتی ہیں یہ بہانے بہانے میں لندن چلا جاتے ہیں۔

لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ18 سال پہلے یہاں جب وزیر اعلیٰ بنا تو پولیس کے لیے رسک الاونس دیئے تھے۔ اسے بحال کر رہا ہوں جس دن اعلان کیا تھا تب سے اب تک تمام کو الاؤںس ملیں گے۔

ان کہنا تھا کہ شہید پولیس افسروں اورجوانوں کی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ شہبازشریف نے شہدا کے لواحقین کے لیے کچھ نہیں کیا۔ پولیس اہلکاروں کو ایک وردی نہیں7 وردیاں ملیں گی۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پولیس کے پاس ٹرانسپورٹ ہونی چاہیے ۔ ایف آئی آر کا نظام ایسا بنائیں گے کہ جھوٹی ایف آئی آر والے کو سزا ہوگی۔ پولیس شہدا کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی وردی اتارنی نہیں بہتر کرنی ہےپولیس کو ڈاکیا بنا دیا گیا ۔ وردی ایسی ہونی چاہیے جس سے چور ڈاکوؤں خوف کھائیں، سکھیرا منشی کے ساتھ مل کر وردی بیچی ہے۔