اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,973FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عمران خان قوم میں نفرت پیدا کر رہے ہیں، شہباز گل کے معاملے میں سب طے تھا،رانا ثناء اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو قانون کے مطابق رکھا گیا اور عدالت کے سامنے پیش کیا گیا، یہ صفائی کا موقع مانگ رہے ہیں، کیا مجھے صفائی کا موقع دیا گیا تھا؟

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کو شہباز گل کے بیان پر معافی مانگنی چاہیے تھی، لیکن عمران خان نے اپنی پریس کانفرنس میں شہباز گل کے بیان کی تائید کی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شہباز گل نے کس کو کہا کہ آپ حکم نہ مانیں؟ سی سی ٹی وی میں سبصاف کر دیاکس نے تشدد نہیں کیا۔ ڈرائیور پر تشدد کہاںکیا گیا؟یہ اپنا کرداربھول چکے ہیں۔ کس نے کیا کہنا ہے سب کچھ طے شدہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز گل کی گرفتاری سے قبل تمام کارروائی مکمل کی گئی ، شہداء کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والے 6 لوگوں کی شناخت ہو گئی ہے جبکہ 78 افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے، سب کو معلوم ہے یہ کون ہیں، سوشل میڈیا پر یہ ٹرینڈ پی ٹی آئی نے چلایا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان قوم کو تقسیم کر رہے ہیں، قوم کو اس کی شناخت کرنی چاہئے، عمران خان قوم میں نفرت پیدا کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان غلط ڈیکلیریشن دینے پر نااہل ہوں گے۔نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ ہونے تک عمران خان نااہلی سے نہیں بچ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں ملک بند کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔ 25 مئی کو یہ صلاحیتیں دکھانے کی کوشش کی گئی ، یہ بس 15 سے 20 ہزار افراد کا جلسہ کر سکتے ہیں۔