اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,814FansLike
9,986FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شہباز گل اسلام آباد پولیس کے حوالے، پمز میں داخل ، طبیعت سنبھلنے لگی

اسلام آباد:جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے 2 روزہ ریمانڈ کا حکم دیے جانے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا ہےجہاں سے انہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا ۔

جیل انتظامیہ نے شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا جنہیں ایمبولینس کے ذریعے اسلام آباد پمز اسپتال منتقل کیا گی۔

پمز اسپتال میں 4 ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل ٹیم نے شہباز گل کے دل اور پھیپھڑوں کے ٹیسٹ کیے

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو پہلے سے سانس کی تکلیف ہے۔ ان کی ای سی جی بھی کرائی گئی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز وفاقی حکومت نے شہباز گل کی حوالگی کے لیے ایف سی اور رینجرز کو طلب کر لیا تھا۔جیل انتظامیہ کا کہناتھا کہ شہباز گل کی طعبیت ناساز ہونے کے باعث اسلام آباد پولیس کے حوالے نہیں کیا جاسکتا ۔