اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,814FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنےوالےہادی مطارپر فرد جرم عائد

امریکی ریاست نیویارک میں ملعون سلمان رشدی پر چاقو حملے کے الزام میں گرفتار 24 سالہ ہادی مطار کو دوسری بار مقامی عدالت میں پیش کیا گیا ۔

عدالت کی جانب سے جہاں عدالت اس پر دوسرے درجے کے اقدام قتل اور تشدد کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی جس پر ہادی مطار نے دونوں الزامات پر صحت جرم سے انکار کردیا۔

اس سے قبل جمعے کو بھی ہادی مطار کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا اور اس پر اول درجے کے اقدام قتل اور تشدد کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی تھی، ہادی نے ان دونوں الزامات پر بھی صحت جرم سے انکار کردیا تھا۔

ڈسٹرکٹ اٹارنی جیسن شمڈ نے عدالت سے درخواست کی کہ کیس کے کارروائی مکمل ہونے تک ملزم کو حراست ہی میں رکھنے کا حکم دیا جائے۔

ہادی مطار اس وقت ضمانت کے بغیر پولیس حراست میں ہے اور اسے دوبارہ 22 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔