ترکی : 2 سالہ بچی نے سانپ کو دانتوں سے کاٹ کر مارڈالا

ترکی : 2 سالہ بچی کو سانپ ڈنسا جس کے نتیجے میں بچی نے سانپ کو کاٹ کر مار ڈالا۔

عالمی میڈیا کے مطابق ترکی کے علاقے بنگول کے کنٹر نامی گاؤں میں2 سالہ بچی گھر کے باہر باغیچے میں کھیل رہی تھی کہ 20 انچ لمبے سانپ نے بچی کو ہونٹ پر کاٹا جس کے بعد بچی نے سانپ کو دانتوں میں چبا کر مار ڈالا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق ہمسائے کا کہنا ہے کہ وہ بچی کے رونے کی آواز سن کر گھر سے باہر نکلا تو بچی نے سانپ کو دانتوں میں دبوچ رکھا تھا جبکہ سانپ مر چکا تھا۔

ہمسائے کا کہنا ہے کہ بچی کے ہونٹوں اور پاؤں پر سانپ کے کاٹنے کے نشانات بھی موجود تھے۔ بچی کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد بچی کو خطرے سے باہر قرار دے دیا گیا۔