اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,631FansLike
9,987FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

الجیریا :جنگلات میں ہولناک آتش زدگی،26 افراد ہلاک

شمالی افریقی ملک الجیریا میں جنگلات میں ہولناک آتش زدگی سے 26 افراد ہلاک ہوگئے، سینکڑوں مکانات کے رہائشیوں کو نقل مکانی کرنی پڑی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق الجیریا کے جنگلات میں آتش زدگی سے 26 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

الجیریا کے وزیر داخلہ نے آگ لگنے کے واقعے میں 26 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شمالی الجیریا میں ہر سال آگ لگنے کے واقعات رونما ہوتے ہیں، گزشتہ سال بھی آتشزدگی کے واقعے میں 90 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 1 لاکھ ایکڑ زمین مکمل طور پر جل گئی تھی۔