اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,973FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

انڈونیشیا میں زلزلہ :20 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں 5.6 شدت کے زلزلے سے 20 افراد ہلاک جب کہ 300 زخمی ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے جاوا میں پیر کی صبح 5.6 شدت کا زلزلہ آیا جس سے شدید جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ زلزلے کے بعد 2 گھنٹوں کے دوران علاقے میں 25 آفٹر شاکس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان دارالحکومت جکارتہ سے صرف 75 کلو میٹر فاصلے پر واقع قصبے سیانجور میں ہوا۔

سیانجور کے ایک اعلیٰ حکومت اہلکار حرمین سہارمین نے کہا ہے کہ زلزلے سے اب تک 20 افراد ہلاک جب کہ 300 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، یہ اعداد و شمار صرف ایک اسپتال کے ہیں، شہر میں ایسے 4 سرکاری اسپتال ہیں۔

انڈونیشیا کی نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی نے کہا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقے میں گھروں اور ایک اسلامی بورڈنگ اسکول سمیت کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم حتمی نقصان ابھی واضح نہیں۔