اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران نیازی اور پرویزالہی میں سے دیکھنا ہے کہ یو ٹرن کون لیتا اور سمارٹ ٹرن کون ، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: پنجاب اسمبلی سے استعفوں کے معاملے پر وفاقی وزیر قانون نے رائے کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران نیازی اور پرویزالہی کا مقابلہ آپس میں ہے، دیکھنا ہے کہ یوٹرن کون لیتا ہے اور سمارٹ ٹرن کون؟

ان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں نے ایک دوسرے کی قسمت کا فیصلہ لکھنا ہے۔ عمران خان کے کہنے پرجس نے ایف آئی آر درج نہ کی، وہ اسمبلیاں توڑے گا؟ توڑے یا نہ توڑے، ہر صورت میں سیاسی نقصان عمران کا ہے۔

یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی سے استعفوں کے معاملے پر لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ پر وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمرا ن خان کی ملاقات جاری ہے۔جبکہ دوسری جانب (ن) لیگ کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماند لانے کی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئیں ہیں ۔