اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,091,060FansLike
10,010FollowersFollow
597,300FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

تباہی کا ذمہ دار عمران خان،فیض,ثاقب نثارگینگ ہے:مریم نواز

لاہور : مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جنرل فیض، ثاقب نثاراور جسٹس کھوسہ کا عمران خان کو واپس لانے کا منصوبہ کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گےپیپر آؤٹ ہو گیا سب یہ منصوبہ ناکام ہوگا۔

مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کی طرف سے یکم مئی پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کو تباہ کرنے کا ذمہ دار صرف فتنہ خان نہیں بلکہ ثاقب نثار، جسٹس کھوسہ اور جنرل(ر) فیض برابر کے ذمہ دار ہیں ۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو نکالنے والے کا بیٹا ایک کروڑ 20 لاکھ رشوت دیتے پکڑا گیا ہے، کسی کی ذاتی گفتگو ریکارڈ کرنا اچھی بات نہیں لیکن یہاں تو سازش ہو رہی تھی ، تمام سازشی کردار منظر عام پر آگئے ہیں ۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

مریم نواز نے کہا کہ جسٹس کھوسہ نے عمران خان کو کہا کہ کہاں سڑکوں پر دھکے کھا رہے ہیں، میرے پاس آؤ میں نواز شریف کو نکالنا چاہتا ہوں ، شہباز شریف جس ملک میں جاتے ہیں آگے سے کہا جاتا ہے گارنٹی دیں عمران خان دوبارہ نہیں آئے گا ، عمران خان جب نشہ کرتا ہے تو اسے ہی سمجھ نہیں آتی کہ وہ کیا بول رہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ سنا ہے فتنہ بھی آج مزدوروں کیلئے نکال رہا ہے، اس سے کہتی ہوں ریلی نکالنے کے بجائے پاکستان کے خلاف سازیں کرنا بند کریں ،پاکستان کی ترقی کی راہ میں ایک رکاوٹ حائل ہے اسکا نام عمران خان ہے ۔

مریم نواز کا مزید یہ کہنا ہے کہ عمران خان سیاسی مخالف نہیں بلکہ اس ملک کیلئے ایک دہشت گرد ہے، عمران خان جیت جائے تب بھی ملک کیلئے تباہی کا باعث ہے اگر ہار جائے تب بھی ملک کیلئے تباہی کا باعث ہے اور ملک کی تباہی کا ذمہ دار صرف عمران خان نہیں بلکہ پورا گینگ ذمہ دار ہے ۔