اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ملک بدترین حالات میں تحریک کامتحمل نہیں ہوسکتا: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارا ملک اپنے بدترین معاشی حالات میں ایک ملک گیر عوامی تحریک کا ہرگز متحمل نہیں ہو سکتا ہے۔

لیبر ڈے پر لبرٹی چوک سے ریلی نکالنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیر اعظم نے لکھا کہ یوم مئی کی ہماری ریلی میں اہل لاہور کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ یہ تو صرف ریلی کی ابتدا تھی ۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

عمران خان نے کہا کہ ہم جوں جوں آگے بڑھ رہے ہیں ، عوام بڑی تعداد میں شرکت کیلئے امڈ رہے ہیں ،یہ ان لوگوں کیلئے واضح پیغام ہے جو دستور اور سپریم کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑانے کی خواہش اپنے دلوں میں پالتے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ عوام انتخابات سے فرار کے ذریعے مافیا کے ہاتھوں عدالتی احکامات اور آئین کی پامالی کسی طور گوارا نہیں کریں گے ۔

عمران خان کاکہنا تھاکہ ہمارا ملک اپنے حالیہ بدترین معاشی حالات میں ایک ملک گیر عوامی تحریک کا ہرگز تحریک کا ہرگز متحمل نہ ہو سکےگا۔