اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

مدیحہ امام نے خاموشی سے شادی کر لی،تصاویر ڈیلیٹ کیوں کی؟

لاہور:پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے خاموشی سے شادی کر کے مداحوں کوحیران کردیا۔

اداکارہ مدیحہ امام کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کی گئیں جس میں انہیں سرخ رنگ کے عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

مدیحہ نے شادی کے دن میکسی اور ساتھ مہرون رنگ کا غرارا اور دوپٹہ پہن رکھا تھا،اسکے علاوہ ادارکارہ کی جانب سے ایک اور تقریب کی تصاویر بھی انسٹاگرام کی سٹوری پر شیئر کی گئیں ۔

latest urdu news

مدیحہ نے اس تقریب پر سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا، انکے شوہر موجی بسار نے ایک تقریب پرتھری پیس سوٹ جبکہ شادی والے دن آف وائٹ رنگ کا کرتا شلوار پہن رکھا ہے۔

دوسری جانب اداکارہ نےاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں۔

مدیحہ امام کے اکاؤنٹ پر اس وقت صرف 3 پوسٹس موجود ہیں ، مدیحہ امام کی شادی پر ساتھی اداکاروں سمیت مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے ۔