اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

فیاض الحسن چوہان نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

9مئی کے واقعات کے بعد راولپنڈی سے گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال مئی میں عمران خان کو میسج کیاتھا کہ ہم قائد اعظم کے پیروکار ہیں ،تشدد کی سیاست کو چھوڑ دیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلے ایک سال سے پارٹی میں کھڈے لائن تھا۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ملک کی خدمت کرتا رہوں گا اور ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کو بے نقاب کرتا رہوں گا۔عمران خان کو کہا تھا کہ تشدد اور اداروں سے ٹکرانے کی سیاست کو چھوڑنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کہا تھا کہ ریاست اور ادروں سے ٹکرانا سیاستدانوں کا کام نہیں ۔میرے سوا عمران خان کو کسی نے نہیں بتایا کہ ہمیں ریاست سے نہیں ٹکرانا۔