اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

وائٹ ہاؤس میں ٹرک بیریئر سے ٹکرا گیا:ڈرائیور گرفتار

وائٹ ہاؤس میں سیکیورٹی فورسز کے افسران کی اس وقت دوڑیں لگ گئیں جب ایک تیز رفتار ٹرک اندر داخل ہونے کی کوشش میں بیریئر سے ٹکرا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے بیریئر سے ٹکرانے والے ٹرک سے نازی پارٹی کا پرچم بھی برآمد ہوا جب کہ ٹرک ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ڈرائیور نے ٹرک وائٹ ہاؤس کے لفایٹ اسکوائر کے بیریئر سے جان بوجھ کر ٹکرایا تھا۔

latest urdu news

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات کا تعین نہیں ہوسکا۔ اب تک واقعہ ملزم کا ذاتی فعل ثابت ہوا ہے۔سیکرٹ سروس کے ذریعے ملزم کی نازی پارٹی اور سیاسی رجحانات سے متعلق معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔

خبروں کے مطابق ٹرک کے بیریئر سے ٹکرانے میں کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا تھا۔ ملزم کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی ہے۔