اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان، جنرل(ر) قمر باجوہ اور جنرل(ر) فیض کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست دائر

پی ٹی آئی دور حکومت میں 29 افراد کو فوجی عدالتوں سے سنائی گئی سزاؤں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

ان سزاؤں کو چیلنج کرنے کی درخواست کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کی جانب سے آرٹیکل 184 (3) کے تحت دائر کی گئی ہے ۔

درخواست میں وفاق پاکستان ، سابق وزیراعظم عمران خا ن اور سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فریق بنایا گیا ہے ، سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید، جیگ برانچ اور چاروںصوبوں کی ہائیکورٹس کے رجسٹرار کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں 29 شہریوں کو فوجی عدالتوں سے سنائی گئی سزائیں ختم کی جائیں۔

عمران خان کو ثاقب نثار جیسے ججز کی تلاش ہے:شرجیل میمن

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت قرار دے کر عمران خان ، جنرل باجوہ اور جنرل فیض نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے خلاف قانون شہریوں کو اغوا کیے رکھا ۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 29 شہریوں کو غیر قانونی طور پر سزائیں سنانے پر سابق وزیراعظم ، سابق آرمی چیف اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف کارروائی کی جائے اور جیگ برانچ سے 29 شہریوں کو دی جانے والی سزاؤں کا ریکارڈ طلب کیا جائے۔

درخواست گزرنے عدالت سے استدعا کی ہے کہ چاروںصوبوں کی ہائیکورٹس کے رجسٹراروں کو بھی متعلقہ ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا جائے اور پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت سزائیں پانے والوں اور زیر التوا ،مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا جائے۔