اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,583FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان حادثے کا شکار ہو گئے

بھارتی اداکار شاہ رخ خان امریکا میں حادثے کا شکار ہو گئے انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

شاہ رخ خان لاس اینجلس میں فلم کی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوئے جس سے ان کی ناک سے خون بہنے لگا۔

انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ان کی ناک کی سرجری کی گئی۔

شاہ رخ خان نے حجاب کرنے والی لڑکی کا احترام کر کےمداحوں کے دل جیت لیے

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ فکر کی کوئی بات نہیں ہے خون روکنے کے لئے ناک کی ایک معمولی سرجری کی گئی ہے اوراداکار اب بہتر ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار جلد اپنی نئی فلم جوان کے ساتھ سینما سکرین پر نظر آئیں گے، اس سے قبل ان کی فلم پٹھان ریلیز ہوئی تھی جس نے بزنس کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔