اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ڈرامہ ’تیرے بن‘ کا سیزن 2بنانے کا اعلان

ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اب اس ڈرامے کا سیزن 2 بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ جمعرات کی رات اختتام پذیر ہوا۔ گزشتہ روز سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی نے انسٹاگرام پر ڈرامے کا سیزن 2 بنانے کا اعلان کیا۔

عبداللہ کادوانی نے ڈرامے کی مرکزی کاسٹ کے ہمراہ ڈرامے کی غیر معمولی کامیابی کا کیک کاٹتے ہوئے لکھا : ’تیرے بن کا غیر معمولی سفر پاکستان میں انٹرٹینمنٹ کی تاریخ میں بے مثال سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنے اختتام کو پہنچا۔

تیرے بن کو سب سے بڑا بلاک بسٹر بنانے پر ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، میں اور اسد قریشی دنیا بھر کے ناظرین کا ہماری تخلیق کے لیے ان کی بے پناہ محبت اور حمایت کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘

انہوں نے ڈرامے کے مرکزی کرداروں وہاج علی اور یمنا زیدی کی شاندار پرفارمنس کو بھی سلام پیش کیا اور لکھا ’وہاج اور یمنا نے تیسرے بن میں مرکزی کرداروں کو شاندار طریقے سے پیش کیا ہے۔ ان کی غیر معمولی صلاحیتوں اور جادوئی آن اسکرین کیمسٹری نے ناظرین کو مسحور کر دیا، انہوں نے مرتسم اور میرب کی کہانی کو اور بھی ناقابل فراموش بنا دیا۔‘

عبداللہ کادوانی نے مزید لکھا کہ ’ہدایت کار سراج الحق اور مصنفہ نوراں مخدوم کو ان کی غیر معمولی ہدایت کاری اور کہانی کہنے کیلئے مبارکباد جس نے ہمیں آخر تک جوڑے رکھا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہمیں اس ڈرامے میں لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری اور ہماری دیگر اسٹار کاسٹ کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے، ان کی جانب سے اپنے کرداروں کی شاندار ادائیگی نے بیانیے میں گہرائی اور بھرپور اضافہ کیا ہے۔‘