اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

بیٹی کو 8 ماہ سکول نہیں بھیج سکا،عمر اکمل رو پڑے

میرے پاس بیٹی کو برگر کھلانے کے پیسے نہیں تھے، 8 ماہ سکول نہیں بھیج سکا، عمر اکمل مشکل دنوں کا تذکرہ کرتے رو پڑے

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل اپنے مشکل دنوں کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے، کہا کہ اس وقت میرے پاس بیٹی کو برگر کھلانے کے پیسے نہیں تھے، 8 ماہ اسے سکول نہیں بھیج سکا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک نجی چینل کے شو میں شرکت کے دوران عمر اکمل کا کہنا تھا کہ کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگی تو مجھ پر سیاہ دن چھا گئے، کہتے ہیں کہ مشکل وقت آیا تو لوگوں کے اصل چہرے واضح ہونے لگے۔ جو لوگ میری ایک بیل پر فون اٹھاتے تھے، انہوں نے میرا ساتھ چھوڑ دیا۔

عمر اکمل کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں واپسی کی کوشش کر رہا ہوں، پاکستان کیلئے ایک بار پھر کھیلوں گا۔ جو مشکل وقت میرے اوپر آیا کسی دشمن پر بھی نہ آئے۔ میرے پاس ایک وقت میں اتنے پیسے بھی نہیں تھے کہ بیٹی کو سکول بھیج سکتا، فیس جمع نہیں کروا سکتا تھا جس کے سبب بیٹی 8 مہینے گھر پر ہی رہی۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ بیٹی کو ایک برگر نہیں کھلا سکتا تھا تاہم ایسے کڑے وقت میں میری اہلیہ نے میرا ساتھ نہیں چھوڑا، بھائیوں نے بھی سہارا دیا۔ عمر اکمل یہ ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔

انہوں نے میچ فکسنگ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی مجھ سے بکیوں نے رابطہ کیا میں نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کو آگاہ کیا۔

واضح رہےکہ عمر اکمل کو پی سی بی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر 3 سال قید سنائی گئی تھی تاہم انٹرنیشنل ایڈجیوڈیکٹر نے سزا کم کر کے 18 ماہ کر دی تھی۔