کینیا کے شہری نے جعلی وکیل بن کر 26 مقدمات جیت لیے

نیروبی : کینیا کے ایک شخص کو حال ہی میں اس بات پر گرفتار کیا گیا ہے کہ اس نے ایک وکیل کی نقالی کرتے ہوئے 26 مختلف مقدمات میں مؤکلوں کی نمائندگی کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برائن میوندا نامی ایک شخص نے وکیل کا روپ دھار کر 26 مقدمات کا کیس لڑا اور حیرت انگیز طور پر وہ تمام کیسز جیت لیے، اس سے بھی زیادہ حیرت کی بات ہے کہ اس شہری نے کبھی بھی کوئی وکالت کی تربیت حاصل نہیں کی۔

نوجوان شہری 26 مقدمات میں کورٹ آف اپیل ججز اور ہائی کورٹ کے ججوں کے سامنے مؤکلوں کی نمائندگی کرنے میں کامیاب ہوگیا، وہ خود کو ایک قابل وکیل کے طور پر پیش کرتا تھا اوراس پر کسی کو شک بھی نہیں ہوتا تھا۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

کینیا کی لاء سوسائٹی ( ایل اے سی ) نے برائن میونڈا نامی اصل وکیل کی طرف سے شکایات موصول ہونے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے نوجوان جعلی وکیل کو پکڑا۔