اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ہم 9 مئی والے نہیں ہیں بلکہ 28 مئی والے ہیں، نواز شریف

دبئی : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم 9 مئی والے نہیں بلکہ 28 مئی والے ہیں۔

دبئی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ الیکشن کب کروانے ہیں یہ الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، ہم 9 مئی والے نہیں ہیں بلکہ 28 مئی والے ہیں، ملک کی معاشی حالت انتہائی تشویشناک ہے، تاہم مجھے اچھی امید ہے، 4 سال کے بعد وطن واپسی کی خوشی ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ میرے خلاف مقدمات سے ملک کو نقصان ہوا اور اس وقت بے چینی کی صورتحال ہے، ہم نے حالات خود بگاڑے ہیں، اور خود ہی ٹھیک کریں گے۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہم انصاف چاہتے ہیں اور پہلے بھی کہا تھا کہ سب اللہ پر چھوڑا ہے اب بھی اللہ پر چھوڑتا ہوں، جو ملک آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ چکا تھا آج وہ مسائل کا شکار ہے، آج ہمارا ملک پیچھے چلا گیا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف وطن واپسی پر لاہور میں مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے جسکی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔