اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

نواز شریف تب واپس آیا جب شیر کا شکاری بند ہے،ہمایوں مہمند

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کےسینئررہنما وسینیٹرڈاکٹرہمایوں مہمندنےنواز شریف کی وطن واپسی پراپنےردعمل کا اظہارکردیا۔

نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں مہمند نے کہا کہ چارسال پہلے نواز شریف یہ جھوٹ بول کر گئے تھے مجھے بہت سخت بیماری ہےاگرمیں بیرون ملک علاج کیلئےنہ گیاتومرجائوں گا۔

انہوں نےکہاکہ ہم نے یہ دیکھا کہ وہ وہاں جاکر وہ ہر قسم کے کھانے کھا رہے ہیں، اس وقت تومریم نواز یہ کہتی تھیں کہ نواز شریف کو ہروقت اٹیک ہورہے ہیں۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

میرے مطابق ان کے پاس موقع تھا وہ پاکستان آتے، یہاں رہتے،کیسز غلط یا صحیح تھےانکا میرٹ پرسامنا کرتے۔ وہ ڈیل نہ کرتے اور لوگوں کی غیرضروری مدد نہ لے کر پاکستان میں رہتے تو میں مانتا کہ ہاں یہ نڈرشخص ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہناتھاکہ یہ جونعرے لگا رہے تھے کہ شیر واپس آرہاہے، یہ بزدل شخص ایسے وقت میں واپس آیاجب شیرکےشکاری کوبندکردیاگیا

مزہ تو تب آتا جب شکاری ہوتا تو شیرآتا، تب میں بھی مانتا کہ واقعی ہی شیر میں کوئی دم ہے۔