اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

بھارتی لیجنڈ اسپنر بشن سنگھ بیدی چل بسے

بھارت کے جادوئی سپنر بشن سنگھ بیدی چل بسے ۔ بھارتی ٹیسٹ کرکٹر بشن سنگھ بیدی 77 سال کی عمر میں چل بسے ۔

وہ طویل عرصے سے بیمار تھے ،گزشتہ سالوں میں ان کی کچھ سرجریاں بھی ہوئیں۔بشن سنگھ بیدی نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 1966 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کیا اور اپنا آخری ٹیسٹ 1979 میں اوول میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔

سابق آف سپنر بشن سنگھ بیدی نے 67 ٹیسٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 266 وکٹیں حاصل کیں۔اس کے علاوہ بشن سنگھ بیدی نے 22 ٹیسٹ میچز میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی کپتانی بھی کی۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بشن سنگھ بیدی نے گزشتہ سال کرتارپور کا بھی دورہ کیا تھا۔ بشن سنگھ بیدی نے کرتار پور پہنچ کر پاکستان کے سابق کپتان انتخاب عالم اور شفقت رانا سے ملاقات بھی کی تھی۔

ان کی جادوگر باؤلنگ کی وجہ سے بھارت نے 1975 کے ورلڈ کپ میں مشرقی افریقہ کو 120 رنز تک محدود کردیا تھا۔

لیجنڈری سپینر نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد باؤلر کوچ کی حیثیت سے بھارت کو کئی بہترین سپنرز دیے۔ بھارتی کرکٹرز، کرکٹ بورڈ اور مداحوں نے گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔