اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,528FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

سپریم جوڈیشل کونسل نے حساب مانگا تھا استعفیٰ نہیں،مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے ججز جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس مظاہر نقوی کے استعفوں پر رد عمل میں کہا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے حساب مانگا تھا استعفیٰ نہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ کیا سمجھتے ہیں کہ استعفےدینے سے جان چھوٹ جائے گی، ہرگز نہیں، احتساب آج سے شروع ہوگا۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حساب دینا ہوگا، معافی نہیں ملے گی، (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے طنز کرتے ہوئے کہا عزت تو نہیں بچی، پنشن و مراعات اور دولت بچ گئی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہم سیاستدان خود بھی رلتے ہیں اور فیملی بھی عذاب جھیلتی ہے، ہمارے لیے نہ تنخواہ، نہ پنشن، نہ مراعات لیکن جیل جانے کا چانس ہر وقت ہوتا ہے۔