اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

گجرات: 5 بھائی الیکشن لڑنے کیلئے میدان میں

گجرات سے 5 بھائی ایک ہی ضلع سے الیکشن لڑنے کے لیے میدان میں قسمت آزمائیں گے۔

اس حوالے سے بڑے بھائی چوہدری عابد رضا قومی اسمبلی کے لیے میدان میں ہیں جبکہ ان کے 4 بھائی صوبائی اسمبلی کے لیے میدان میں ہیں۔

مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر چوہدری عابد رضا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 62 سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

چوہدری شبیر رضا، چوہدری نعیم اور چوہدری شاہد صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 28 سے ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔

دوسری جانب چوہدری محمد علی پی پی 33 سے ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چوہدری شبیر رضا (ن) لیگ کے امیدوار ہیں جبکہ چوہدری نعیم رضا (ق) لیگ اور چوہدری شاہد رضا پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ہیں۔