اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی کا دوسرا ورچوئل جلسہ منعقد کرنے کااعلان

پاکستان تحریک انصاف نے دوسرا ورچوئل جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی 20 جنوری 2024 بروز ہفتہ کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دوسرے ورچوئل جلسے کا انعقاد کرے گی۔

اس جلسے می پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب سمیت دیگر خطاب کریں گے۔

latest urdu news

پی ٹی آئی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عوام ورچوئل جلسے میں تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے شریک ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ برس 17 دسمبر کو بھی انتخابی مہم کے سلسلے میں پہلے آن لائن جلسے کا اہتمام کیا تھا۔