8 فروری والے دن گھر میں بریانی ضرور پکائیں، فیصل قریشی کی درخواست

اداکار فیصل قریشی نے عام انتخابات والے دن خواتین سے گھر میں بریانی بنانے کی درخواست کردی۔

اداکار فیصل قریشی نے الیکشن والے دن کیلئے خواتین سے انوکھی درخواست کر دی۔

فیصل قریشی نے انسٹاگرام پر درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ میری پاکستانی ماؤں، بہنوں سے عاجزانہ درخواست ہے کہ 8 فروی کو گھر میں ضرور بریانی پکائیں تاکہ آپ کے خاوند، بھائی اور بیٹے ایک بریانی کی پلیٹ پر آنے والی نسلوں کا مستقبل داؤ پر نہ لگائیں، اداکار نے اپنی اس درخواست پر ہیش ٹیگ میں خاموش پیغام بھی دیدیا۔

latest urdu news