اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,439FansLike
9,988FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

چاہت فتح علی خان اپنی جماعت رجسٹرڈ کروانے کیلئے الیکشن کمیشن پہنچ گئے

سوشل میڈیا پر اپنی انوکھی گلوکاری سے وائرل ہونے والے چاہت فتح علی خان اپنی جماعت رجسٹرڈ کروانے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر پہنچ گئے۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ مجھے سیاست کا شوق ہے اور پارٹی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن آیا ہوں، سبزیاں پھل مہنگے نہیں ہونے چاہئیں، انتقامی سیاست کا بھی خاتمہ چاہتا ہوں۔

latest urdu news

خیال رہے کہ چاہت فتح علی خان عام انتخابات میں بھی حصہ لے رہے ہیں، لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 128 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جو انہیں اپنے اصل نام کاشف رانا سے جمع کرائے۔