اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

عمران خان اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے درمیان شدید تلخ کلامی

اسلام آباد، اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے اختتام پر عمران خان اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے درمیان شدید تلخ کلامی ہو گئی ہے۔

سپرنٹنڈنٹ جیل اسد وڑائچ نے عمران خان کو میڈیا سے گفتگو کرنے سے روکتے ہوئے کہا کہ میڈیا یہاں سماعت کی کوریج کیلئے آتا ہے، سیاسی گفتگو کیلئے نہیں، عمران خان نے کہا میڈیا سے گفتگو ہمارا حق ہے، آپ نہیں روک سکتے، میں آپ کی بات ماننے سے انکار کرتاہوں، اس پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے میڈیا کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا، عمران خان نے کہا کہ سب کارکنان کو پیغام دیتاہوں اتوار کو سڑکوں پر نکلیں۔

latest urdu news

پیر کو اڈیالہ جیل میں کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ساٹھے 3 سال تک سلیکٹیڈ کہا گیا، اس وقت جو چل رہا ہے وہ مدر آف آل سلیکٹیڈ ہے، نوازشریف کے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے تمام مقدمات ختم کر دیئے گئے، الیکشن کمیشن اور انتظامیہ نوا زشریف کی مدد کر رہے ہیں۔