اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ایم کیو ایم کے جھنڈے اتارے جا رہے ہیں، الیکشن کو انتخابات کیطرح لڑا جائے، ایم کیو ایم

حیدر آباد، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اور صوبائی وزیر رؤف صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے جھنڈے اتارے جا رہے ہیں، الیکشن کو انتخابات کیطرح لڑا جائے۔

رؤف صدیقی نے پکا قلعہ گراؤنڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا یہ جمہوریت پسند انقلابیوں کا شہر ہے، 2 فروری کو پکا قلعہ گراؤنڈ میں تاریخی جلسہ کیا جائے گا، 2 فروری کا جلسہ ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دے گا۔

latest urdu news

رؤف صدیقی نے کہا کہ 2018 میں سندھ کے شہری علاقوں سے جبری نشستیں چھین لی گئیں، ہمارے ووٹ سے ہی عدم اعتماد کامیاب ہوئی تھی۔

الیکشن کے دوران کئی ترقیاتی کام غیر آئینی کروائے جارہے ہیں، گزشتہ 15 سالوں سے ترقیاتی کام کیوں نہیں ہوئے؟