اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا ایم پی او آرڈر جاری کرنے کا اختیار عارضی طور پر بحال

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کا ایم پی او آرڈر جاری کرنے کا اختیار عارضی طور پر بحال کردیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل دور کنی بینچ نے ڈی سی اسلام آباد کے ایم پی او بحال کرنے کے احکامات جاری کیے۔

latest urdu news

ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ایم پی او آرڈر جاری کرنے سے روکنے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فیصلے کیخلاف چیف کمشنر و دیگر کی اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔

یاد رہے کہ جسٹس بابر ستار نے ڈی سی اسلام آباد کا ایم پی او جاری کرنے کا اختیار غیر قانونی قرار دیا تھا۔