اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

مسلم لیگ میں تھا اور رہوں گا، جاوید ہاشمی

ملتان، مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سنیئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ وہ مسلم لیگ میں تھے اور رہیںگے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کی تیاریاں جاوید ہاشمی کے گھر جاری ہیں، جاوید ہاشمی نے کہا کہ میرے اور میرے داماد کے گھر چھاپہ مار کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں، تحریک انصاف کا کنونشن میرے داماد زاہد بہار نے منعقد کروانا تھا، وہ پی ٹی آئی کا صوبائی اسمبلی کا امیدوار ہے۔

latest urdu news

چھاپے سے پہلے شاید پی ٹی آئی ورکرز کنونشن میں نہ جاتا لیکن اب جاؤں گا، پی ٹی آئی اب اس بات پر آئی جو میں ہمیشہ کہتا رہا۔

واضح رہے کہ ملتان میں جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کے دوران پولیس نے چھاپہ مار پی ٹی آئی کے امیدوار کو گرفتار کیا تھا۔