اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ پاکستانی شہریوں کے قتل میں ملوث ہے، پاکستان

سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ پاکستانی شہریوں کے قتل میں ملوث ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ شاہد لطیف کو سیالکوٹ میں مسجد کے باہر قتل کیا گیا، بھارتی ایجنٹ نے شاہد لطیف کے قتل کا اعتراف کیا۔

پاکستانی شہری محمد ریاض کو راولاکوٹ کی مسجد میں قتل کیا گیا، بھارتی ایجنٹ نے اجرتی قاتل کے ذریعے محمد ریاض کو قتل کرایا، سیکیورٹی فورسز نے اجرتی قاتل کو گرفتار کیا جس نے جرم کا اعتراف کیا۔

latest urdu news

بھارتی ایجنٹ دہشتگردی اور قتل و غارت کی دیگر وارداتوں میں بھی ملوث پائے گئے ہیں، بھارت پاکستانی سالمیت اور خود مختیاری کیخلاف ورزی کر رہا ہے۔