اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سی آئی اے پولیس کی گوجرانوالہ میں کاروائی

گوجرانوالہ (25 جنوری 2024؁ء) سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں ڈکیتوں، چوروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

انہی احکامات کے پیش نظرڈی ایس پی سی آئی اے محمد اعجاز کی زیرِنگرانی انچارج سی آئی اے انسپکٹر انصر موہل نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حسنین بینک کیش سنیچر گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کر کے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے 51 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی اور ایک عدد ہنڈا 125موٹر سائیکل برآمد کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں حسنین، فاروق اور عامر شامل ہیں۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ بینک ہائے کے باہر موجود رہ کر ریکی کرتے اور بینک سے بڑی رقم لے کر نکلنے والوں کو ٹارگٹ کرتے اور واردات کے لئے موٹر سائیکل کا استعمال کرتے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

latest urdu news

ڈکیتوں، چوروں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیاں کرنے پر علاقہ مکینوں کا پولیس کو زبردست خراج تحسین۔

اس موقع پر سی پی او کا کہنا ہے کہ ڈکیتوں، چوروں اور مجرمانہ ذہن رکھنے والے سماج دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے شہریوں کو امن کی فضا فراہم کریں گے۔