اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نواز شریف مفرور ہے اسے ریلیف دیا جارہا ہے، عمران خان

راولپنڈی، عمران خان کا کہنا تھا کہ عارف علوی کی کوئی نہیں سن رہا، نواز شریف مفرور ہے اسے ریلیف پر دیا جارہا ہے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عارف علوی کی کوئی نہیں سن رہا، نوا زشریف کو ریلیف دیا جارہا ہے، میں 6 ماہ سے جیل میں ہوں، میری پارٹی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ہمارا حق چھینا جارہا ہے۔

ووٹر پی ٹی آئی کا ہی نام لیتے ہیں انہیں روکنا مشکل ہے، جاوید ہاشمی

نواز شریف اور آصف زرداری کے کیسز اوپن اینڈ شٹ ہیں ، انکو کوئی نہیں پوچھتا ، میرے کیسز کا ٹرائل روزانہ ہورہا ہے ، ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارے بیشتر وکلا الیکشن مہم میں ہیں، کیسز بھی بہت زیادہ ہیں کیسے پیش ہونگے ؟ہمارے انسانی حقوق سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں ہے ، اسکو نہیں سنا جارہا۔