اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

8 فروری کو بلوچستان میں تیروں کی بارش ہو گی، بلاول بھٹو

خضدار، پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہمارا سر کٹ تو سکتا ہے لیکن کسی دہشتگرد کے سامنے جھک نہیں سکتا، نہ صرف دہشتگردوں کا مقابلہ کروں گا بلکہ لاپتہ افراد کے مسائل کا حل بھی نکالوں گا۔

خضدار میں پیپلزپارٹی کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میرے بلوچ بہن بھائی بہت دکھ اور تکلیف سے گزر رہے ہیں، میں بلوچستان کی عوام کو جانتا ہوں، اگر میں لاہور سےالیکشن لڑرہا ہوں تو آپ کا نمائندہ بن کر الیکشن لڑ رہا ہوں۔

کیپٹن (ر) صفدر نے پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھائے ہوئے بچے کو بوسہ دیدیا

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان جیالا بنتا ہے تو انکی سازشیں ناکام ہو جائیں گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلوچستان سے ہمارا 3 نسلوں کا رشتہ ہے، وہ سمجھتے ہیں بلاول کوئی بچہ جو خوفزدہ ہوجائے گا، یہ انکی بھول ہے، 8 فروری کو بلوچستان میں تیروں کی بارش ہو گی۔