اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,091,060FansLike
10,010FollowersFollow
597,300FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

عدالتی فیصلے غیر قانونی طریقوں سے سنائے جا رہے، چیئرمین پی ٹی آئی

راولپنڈی، پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے غیر قانونی طریقوں سے سنائے جارہے ہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وکلا موجود تھے لیکن درخواست کے باوجود موقع نہیں دیا گیا۔

جج نے ملزمان کے 342 کے بیانات اپنے موبائل فون میں دکھائے، جج صاحب نے فیصلے میں پی ٹی آئی کے وکلا سے متعلق درست نہیں لکھا، پی ٹی آئی وکلا ہر وقت عدالت میں موجود ہوتے ہیں اور ہر تاریخ پر پیش ہوتے ہیں، انہیں موقع نہیں دیا جارہا۔

نامعلوم گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک نوجوان جاں بحق

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے غیر قانونی طریقوں سے سنائے جا رہے ہیں، جو وکلا دیے گئے انکے پاس کچھ نہیں تھا، وہ وکلا ہمارے خلاف پیش ہوتے رپے اور پراسیکیوشن کی ٹیم کا حصہ تھے۔