اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,383FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

قرآن پاک پر ہاتھ کر قسم کھاتا ہوں کہ میں جیتا ہوا تھا، شوکت بسرا

اسلام آباد، پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدوار شوکت بسرا الیکشن کمیشن میں قرآن پاک لے کر پہنچ گئے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 163 بہاول نگر میں انتخابی عذرداری کی سماعت ہوئی، اس موقع پر ہارنے والے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار شوکت بسرا قرآن پاک لیکر الیکشن کمیشن پہنچ گئے۔

شوکت بسرا نے الیکشن کمیشن کو کہا کہ قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں کہ میں جیتا ہوا ہوں، میں حلف دیتا آراو نے نتائج تبدیل کیے، مجھے بلایا بھی نہیں۔

ناصر جاوید جج احتساب عدالت اسلام آباد تعینات

آپ اعجاز الحق کو کہیں کہ قرآن پاک پر قسم کھا لیں تو میں اپنا کیس واپس لے لیتا ہوں، ممبر کے پی نے کہا کہ آپ قرآن پاک پر قسم نہ کھائیں، اسکے لیے الگ جگہ ہوتی ہے۔

الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدوار اعجاز الحق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ 27 فروری تک ملتوی کردی۔