اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,656FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

13 سال کی عمر میں خود کشی کرنے کو تیار تھا لیکن۔۔؟ اداکارجونی لیور کے اہم انکشافات

بالی وڈ انڈسٹری کے معروف کامیڈی اداکار جونی لیور نے اپنی زندگی کے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے۔

ایک بھارتی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جونی لیور نے اپنی زندگی میں مشکل وقت کو یاد کیا اور بتایا کہ وہ بچپن میں بہت مشکلات سے دوچار رہے۔

اداکار نے بتایا کہ وہ غریب خاندان سے ہیں جہاں مالی مسائل بہت زیادہ تھے اور انکے والد بھی بہت سخت تھے، اپنے والد کے رویے سے تنگ آکر انہوں نے 13 سال کی عمر میں خود کشی کرنے کی کوشش کی۔

گریڈ 16 کے ٹیچرز کا آج ہونیوالا ٹیسٹ منسوخ

جونی لیور کا کہنا تھا وہ خود کشی کی غرض سے ریل کی پٹریوں پر جاکر لیٹ گئے تھے کیونکہ وہ اپنے والد کے رویئے سے تنگ آگئے تھے لیکن جب انہوں نے اپنی بہنوں کے آنسو دیکھے تو وہ پٹری سے اٹھ گئے، بچپن میں بہت قتل ہوتے دیکھے، اگر وہ اداکار نہ ہوتے تو بدمعاش ہوتے، بالی ووڈنے میری زندگی بدل دی۔