اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,091,060FansLike
10,010FollowersFollow
597,300FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

انتخابات متنازع ہوچکے ہیں لہذا چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں، چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد، پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ انتخابات متنازع ہوچکے ہیں، پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ سکندر سلطان راجہ استعفیٰ دیں۔

بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ فارم 45 کے مطابق نتائج تیار کرکے قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کل 50 این ایز کی فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوائی تھی، شفاف الیکشن کا نتیجہ نہیں آتا تو آئی ایم ایف پروگرام بھی متاثر ہوگا۔

23 ہزار 456 پاکستانی بیرون ملک میں قید ہونے کا انکشاف

فیصلہ کیا گیا کہ سنی اتحاد کیساتھ ہم جائیں گے، ہم صوبائی اسمبلی میں سنی اتحاد کیساتھ تھے، انتخابی دھاندلی سے متعلق تحقیقات کی جائیں۔