اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,496FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

رمضان میں مساجد میں افطار کرنے پر پابندی عائد، سعودی حکومت

سعودی عرب کی وزارت برائے امور اسلامی و رابطہ نے رمضان المبارک کے دوران مساجد میں افطار کرنے پر پابندی عائد کردی۔

سعودی عرب وزارت برائے امور اسلامی و رابطہ کے مطابق اس فیصلے کا مقصد مساجد میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانا ہے، آئمہ مساجد پر پابندی عائد ہے کہ وہ مسجد میں افطاری کی خاطر کسی سے عطیات نہیں لیں گے۔

latest urdu news

حکومت کے احکامات کے مطابق مساجد کے باہر مختص کردہ جگہوں پر افطاری کروائی جائے گی، نمازیوں و روزے داروں پر پابندی عائد ہے کہ ویڈیوز وغیرہ کیلئے کیمروں کے استعمال سے گریز کریں، آئمہ مساجد کو یہ بھی تلقین کیجاتی ہے کہ تروایح کی نماز لمبی نہ کی جائے بلکہ نمازیوں کو انکی خصوصیات کے متعلق آگاہ کیا جائے۔

خیال رہے کہ عرب ممالک میں 11 مارچ سے رمضان المبارک کا آغاز متوقع ہے۔