نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا ججز کی غلطی تھی، علیمہ خان

عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا ججز کی غلطی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ 6 ججز کے خط نے بہت سارے افراد کو بھی بے نقاب کیا ہے، جب تک جج انصاف کیلئے کھڑے نہیں ہوتے تو انصاف نہیں ملتا، جج افتخار چوہدری کیساتھ کھڑے ہوئے آج وکلا کو ان ججز سے یکجہتی کرنی چاہیے۔

علیمہ خان نے یہ بھی کہا کہ پانامہ کیس میں جج نے غلطی کی تھی، جس کیس میں سزا دی وہ اقامہ تھا، اصلی کیس پر نواز شریف کو سزا نہیں سنائی گئی، اگر اصل کیس میں سزا ہوتی تو آج یہ ایسے نہ پھر رہے ہوتے۔

latest urdu news

علیمہ خان نے کہا کہ اگر آپ کیس سن لیں اسد مجید کے بیان سے کوئی شک باقی نہیں رہے گا، سائفر کیس میں 10 سال کی سزا اور غداری کیس دفن ہو جائیں گے، صرف ڈونلڈو کو بچانے کیلئے یہ کیسز چلائے جارہے ہیں۔